SM 1030x604 1

شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل ایک اہم فورم ہے- وزیرخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ ء ماسکو کے حوالے سے اہم بیان ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل ایک اہم فورم ہے، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو میں ہونیوالی کل کی نشستیں بہت اہم تھیں، صدرپیوٹن نےخطاب میں ایس سی اوکی اہمیت کواجا گرکیا، کل میری تاجکستان کےوزیرخارجہ سےملاقات ہوئی،
مخدوم شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حوالے سے گفتگوہوئی، آج میری روس کےوزیرخارجہ سےملاقات طے ہے، روس سے دوطرفہ امورپر بات ہوگی، چین کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی