news 1580537551 2713

وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری، حکومت نے وفاقی سرکاری ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹروں کے نان پریکٹیسنگ الاونس میں اضافہ کردیا، ڈاکٹروں کو سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس بھی ملے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے اس ضمن میں باضابطہ سرکلر جاری کردی، الاونسز میں اضافہ ہونے والوں میں پمز، پولی کلینک، نرم اور فیڈرل جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز شامل ہیں، حکومت نے گریڈ 17 اور 18کے ڈاکٹروں کے نان پریکٹیسنگ الاونس میں 2018 کے بنیادی پے سکیل کے 75 فیصد اضافہ کردیا، گریڈ 17 اور 18کے ڈاکٹروں کو 2018 کے بنیادی پے سکیل کے 75 فیصد کے برابر سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس بھی دیا جائے گا، حکومت نے گریڈ 19 اور 21 کے ڈاکٹروں کے نان پریکٹیسنگ الاونس میں 2018 کے بنیادی پے سکیل کے 50 فیصد اضافہ کردیا، گریڈ 19 اور 21 کے ڈاکٹروں کو 2018 کے بنیادی پے سکیل کے 50 فیصد کے برابر سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس بھی دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ برس 19 اگست 2020 کو ڈاکٹروں کے الاونسز میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی