PM Imran Khan 6

راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور سمیت صوبے بھر میں معاشی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے کلیدی منصوبہ ہے۔ وزیرِ اعظم

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر عمل درآمد میں اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیف سیکرٹری پنجاب، چئیرمین ایف بی آر ، چئیرمین روڈا (راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور سرمایہ کاروں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ معروف شخصیات کی شرکت

اجلاس میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت اور منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف مراحل اور ان کی مقرر کردہ ٹائم لانز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف

سرمایہ کاروں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ معروف شخصیات کی جانب سے منصوبے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار-

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور شہر کی بحالی، بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے، پانی کی قلت کو دور کرنے اور لاہور سمیت صوبے بھر میں معاشی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے کلیدی منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر عمل درآمد سے نہ صرف لاہور شہر کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ اس منصوبے کی بدولت نوکریوں اور معاشی سرگرمیوں کے بے انتہا مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ منصوبے پر مقررہ ٹائم لائنز میں عمل درآمد حکومت کی ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ان کے ویژن اور حکومتی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح پر اس منصوبے میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور عمل درآمد کے حوالے سے طے شدہ اہداف کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔