Abdul Razzaq Dawood

الحمداللہ ستمبر 2020 کے مہینے میں برآمدات میں بہتری آئی ہے۔ مشیر تجارت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): الحمداللہ ستمبر 2020 کے مہینے میں برآمدات میں بہتری آئی ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ستمبر 2019 کے مقابلے میں ہماری برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 1.9 ارب ڈالر رہیں، اگست کے مہینے میں 15 فیصد کمی کی نسبت اس مہینے کافی بہتری نظر آئی ہے، میرے خیال میں ابھی آرڈرز کا کافی بیک لاگ موجود ہے اور اس میں ہم مزید بہتری لا سکتے ہیں، میری برآمد کنندگان سے گزارش ہے کہ وہ موجودہ آرڈرز کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ منڈیوں سے مزید آرڈر حاصل کریں اور نئی منڈیوں تک بھی رسائی ممکن بنائیں، مجھے امید ہے کہ اکتوبر میں برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق