ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کی صوبائی حکومت کی مشاورت سے بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے متعلق مسائل حل کریں۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں سندھ کے گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے وافر مواقع پیدا ہونگے۔
سندھ کے گورنر نے وزیراعظم کو کراچی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔