l 214519 111354 updates

وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 3 ہزار 419 ارب روپے کے اضافے کا انکشاف

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 3 ہزار 419 ارب روپے کے اضافے کا انکشاف، ملک کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے مجموعی قرض کے عبوری اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2020ء تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا، اگست 2019ء میں پاکستان کا مجموعی قرض 32 ہزار 240 ارب روپے تھا، پاکستان کا مقامی واجب الادا قرض 24 ہزار 100 ارب روپے ہوگیا، جب کہ اگست 2020ء تک پاکستان کا مقامی قرض 22 ہزار 14 ارب روپے تھا، ایک سال کے دوران پاکستان کے مقامی قرضے میں دو ہزار 86 ارب روپے کا اضافہ ہوا، پاکستان کا بیرونی قرضہ 11 ہزار 559 ارب روپے ہو گیا.

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت