download 1 72

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پاکستان آج نیشنل پریس کلب کے سامنے اپنی تحریک کا آغاز کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا معاملہ، وائے ڈی اے کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آج 3 بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے اپنی تحریک کا آغاز کریں گے، پاکستان میڈیکل کمیشن کا قیام ہرگز قبول نہیں، پاکستان بھر کے ڈاکٹرز و میڈیکل کالجز کے طلباء آج اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پاکستان کے تمام صوبائی یونٹس سے رابطے میں ہے، پنجاب،خیبرپختونخواہ، سندھ ، بلوچستان، آزاد کشمیر گلگت بلتستان سے ڈاکٹروں کی تعداد اسلام اباد پہنچے گی، تمام صوبوں سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو متفقہ طور پر رد کر دیا، پاکستان میڈیکل کمیشن غیر آئینی ، غیر جمہوری اور غیر قانونی باڈی ہے، پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بین الاقوامی قوانین کے مخالف ہے، پاکستان کے تمام صوبوں میں اس قانون کے خلاف منظم تحریک چلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان