641779 920548 arif alvi new updates

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پمز ہسپتال کی درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پمز میں خلافِ ضابطہ تقرری پر فیصلہ، صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پمز ہسپتال کی درخواست مسترد کردی، صدر مملکت کا پمز ہسپتال کو تقرری کے عمل سے متعلق رپورٹ 45 دن میں وفاقی محتسب کو پیش کرنے کا حکم دیا، صدر مملکت کا خلافِ ضابطہ تقرری کرنے پر انکوائری کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا، امیدوارعاصم حنیف نے ڈرافٹس مین کے عہدے کیلئے درخواست دی تھی اور تحریری امتحان میں 63 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی تھی، عاصم حنیف کو انٹرویو میں 6 نمبر دے کر فیل کردیا گیا تھا، عاصم حنیف نے اس نا انصافی کے خلاف وفاقی محتسب میں درخواست دائر کی تھی، سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ عاصم حنیف کو انٹرویو میں کم نمبر دے کر میرٹ لسٹ میں نیچے بھیج کر نقصان پہنچایا گیا، تحریری امتحان میں عاصم حنیف سے 15 فیصد کم نمبر حاصل کرنے والی امیدوار کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دیے گئے، دوسرے امیدوار نے تحریری امتحان میں 48 نمبر لئے اور انٹرویو میں 25 نمبر دیے گئے، عاصم حنیف کی تعلیمی قابلیت بھی دوسری امیدوار سے زیادہ تھی، عاصم حنیف کی تعلیمی قابلیت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے ساتھ بی ٹیک آنرز تھی، دوسرے امیدوار کی تعلیمی قابلیت میٹرک کے ساتھ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر تھی، وفاقی محتسب نے انٹرویو کے عمل کو کالعدم قرار دے دیا تھا، پمز نے وفاقی محتسب کے اس فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے سامنے درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی بے ادبی ،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب