EkS5CPnXkAAK4J9 scaled

حکومت کو جلد از جلد فارع کرنے کے نکتہ پر پی ڈی ایم کیساتھ مل کر تحریک میں بھر پور کردار ادا کرینگے-ایمل ولی

ویب ڈیسک: صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک اور صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کے ہمراہ باچاخان سکول چارسدہ میں پریس کانفرنس-

ان کا کہنا تھا کہ چارسدہ سیاسی عمل شروع کرنے کیلئے سپریم کورٹ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائیں-

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو جلد از جلد فارع کرنے اور فوری طور پر صاف وشفاف عام انتخابات کے نکتہ پر پی ڈی ایم کیساتھ مل کر تحریک میں بھر پور کردار ادا کرینگے پی ڈی ایم کے تحریک اور جلسوں کو ناکام بنانے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں باچاخان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سارے پختونخواہ،بلوچستان کے 11 پختون اضلاع اور افغانستان کے پختونوں کیلئے مفت تعلیم دینے کیلئے سکول کھولیں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

انہوں نے کہاکہ تعلیم دینے کیلئے 100 سال قبل جو سلسلہ باچاخان بابا نے شروع کیا تھا اس کے تسلسل کیلئے انجمن کو بحال کرکے فعال کردیا گیا ہے اور کہاکہ باچاخان بابا کے پیروکار ہونے کی وجہ سے خود کو خدائی خدمتگار سمجھتے ہیں اور خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھے گے اور پختون قوم کے مختلف شعبوں میں خدمت کرتے رہینگے.

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی

انہوں نے کہاکہ باچاخان میں مفت تعلیم کیساتھ ساتھ یونیفارم،کتابیں،پین کاپی بھی دینگے اور مفت پک اینڈ ڈراپ دینے کی بھی کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی اور غیر سیاسی قوتوں کوسیاست سے بالا تر خدمت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے انہوں نے نیب کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی وزراء،ججز،جنرلز،جرنلسٹس سمیت سب کا بلا امیتاز احتساب کیاجائے.

انہوں نے کہاکہ جلسے جلسوں کی اجازت دینے والی حکومت نہیں بلکہ یہ اجازت ہمیں آئین وقانون اور پولیٹکل ایکٹ کے تحت حاصل ہے۔