asad umar aajkal 1 740x389 1

مہنگائی میں کمی کیلئے حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے۔اسد عمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): منصوبہ بندی وترقی کے وزیراسدعمرنے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر مہنگائی میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، ایک نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی شاندار پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہ سے معاشی اشاریے مثبت دکھائی دے رہے ہیں، اسدعمرنے کہا کہ سابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بھاری بیرونی قرضے لئے، جس کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی یہی وجہ ہے کہ ملک کو مہنگائی جیسے بڑے بحران کا سامنا ہے، ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہا کہ حکومت مختلف مسائل پراپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کرقانون سازی کے لئے تیار ہے، تاہم کسی کو این آراو نہیں دے گی۔

مزید پڑھیں:  یقین ہے کہ آئینی ترامیم پر فضل الرحمان راضی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی