Asad Umar

گزشتہ 50 دنوں میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کل رہی ۔اسد عمر

قومی سطح پر کورونا کیسز کی کل شرح 2.37 فیصد تھی۔اسد عمر
ویب ڈیسک (اسلام آباد): ‏وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکا ٹوئٹ: قومی سطح پر کل کورونا کیسز کی شرح 2.37 فیصد تھی، یہ گزشتہ 50 دنوں میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح ہے، آخری بار یہ شرح 23 اگست کو سامنے آئی تھی، مظفرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز سب سے زیادہ ہیں،اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی سطح بلند، لاہور، اسلام آباد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کورونا ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،
رواں ہفتے کے پہلے 4 دنوں میں روزانہ 11 اموات کی شرح ہے، یہ 10 اگست کے بعد سب سے زیادہ شرح، کورونا کے عروج کی علامات ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم