news 1595335241 9922 1

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

ویب ڈیسک (اسٖلام آباد): ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ۔ جولائی,اگست میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.66 فیصد کا اضافہ۔ اگست 2020 میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.19 فیصد اضافہ ریکارڈ۔ اگست 2020 میں ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.78 فیصد کمی۔ جولائی,اگست میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 1.79 فیصد اضافہ۔ فوڈ,مشروبات اور تمباکو شعبے کی پیداوار میں 15.50فیصد اضافہ ہوا ادارہ شماریات۔ جولائی,اگست میں کوک,پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 5.71 فیصد بڑھ گئی ادارہ شماریات۔ فارماسوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 10.03 فیصد اضافہ ہوا ادارہ شماریات۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کیمیکلز شعبے کی پیداوار میں 9.70 فیصد اضافہ رکارڈ۔ جولائی,اگست میں سالانہ بنیاد پر آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار 18.81فیصد گرگئی ادارہ شماریات۔ آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 10.39 فیصد کمی ہوئی ادارہ شماریات۔ فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 0.80 فیصد کمی ہوئی ادارہ شماریات۔ الیکٹرانکس سیکٹر کی پیداوار میں 24.63فیصد کمی ہوئی ادارہ شماریات ۔ چمڑے مصنوعات کی پیداوار 37.50 فیصد گرگئی ادارہ شماریات۔ انجینرئنگ مصنوعات کی پیداوار میں 38.66 فیصد کمی ہوئی ادارہ شماریات۔ لکڑی مصنوعات کی پیداوار میں 70.45 فیصد کمی ہوئی ادارہ شماریات۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع