701015 6485260 faraz updates

حکومت مہنگائی کم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد)طلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازا نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ،اوراشیائے خوردونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔انکا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی وبا نے پاکستان سمیت بہت سارے ملکوں کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ گندم اورچینی کی طلب اوررسدمیں فرق کے باعث لوگوں کو ان کی قیمتوں میں مہنگائی کاسامناکرناپڑا۔تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ تین سے چارہفتوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے بھرپورکوشش کی جائے گی۔وزیراطلاعات نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام اور گوجرانوالہ کے جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ صرف وزیراعظم عمران خان ہی جمود کی قوتوں کیخلاف کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور عوام ایک طرف جبکہ بدعنوان عناصردوسری طرف ہیں۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر