598b0a7e9fa58 scaled

گزشتہ 5روز کے دوران22سیکیورٹی اہلکار قوم پر قربان،واقعات میں بھارت ہاتھ کے واضح ثبوت

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق گزشتہ 5روز کے دوران22سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں،بلوچستان میں 15،شمالی وزیرستان میں6اورباجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا.

پاک فوج پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہیں،پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ دو دہائیوں کی کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں،اجیت دیول کی کھلم کھلا دھمکیوں کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،
بھارتی سیاستدان اورسابق فوجی قیادت کھلے عام پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں.

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی

بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں اوراسٹاک ایکس چینج پرحملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا،افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو امریکہ نے بھی سراہا ہے، دنیا نے کورونا اور لوکسٹ کے خلاف پاکستانی کوششوں کو تسلیم کیا ہے،پاک آرمی دشمن قوتوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی.

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول