ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں دھماکا ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مدرسے میں ہوا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مدرسے میں پڑھنے والے 70 بچے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،
4 بچوں سمیت7 افراد جاں بحق ہوئے پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی ہے، زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔