Cabinet

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویبڈیسک(اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہکا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں ری اسٹرکچرنگ، کفایت شعاری سے متعلق ٹاسک فورس پر بریفنگ اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
ٹاسک فورس ری اسٹرکچرنگ،کفایت شعاری سیمتعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی جبکہ پوسٹل لائف انشورنس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور تبدیلی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔اجلاس میں جی بی میں عدالتوں کے پریذائیڈنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری ، ا سپیشل کورٹ بنکس پشاورکے پریذائیڈنگ افسر کی ڈیپوٹیشن میں توسیع دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہو گا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش ہوگی اور کابینہ ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔وفاقی کابینہ ٹیلی کام ایپلٹ ٹربیونل کے قیام ، مالی سال2020-21کیلئے جموں کشمیرریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم