ویب ڈیسک(پشاور)محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے عوام تک کورونا سے متعلق تصدیق شدہ معلومات پہنچانے کے لیے میڈیا رسپانس ٹیم تشکیل دے دی۔
رسپانس ٹیم پرنٹ، الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عمران ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ اعلی تعلیم، ثانوی تعلیم، صحت اور ریلیف کے لیے آفیسرز کی ذمہ داریاں لگائی گئیں۔
Load/Hide Comments