.jpg

آکسیجن نہ ملنے کے باعث جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور): پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اموات پر افسوس کا اظہار، سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ آکسیجن نہ ملنے کے باعث جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کی توجہ ہسپتالوں میں بہتری لانے کی بجائے اپوزیشن پر ہے، نوشیروان برکی نامی شخص صوبے کی ہسپتالوں کو بیرون ملک سے چلا رہے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لیکر معصوم عوام کی زندگیوں سے مزید نہ کھیلے، اپوزیشن کو گالم گلوچ سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، ایک ہی واقعے نے ہسپتالوں میں اصلاحات کی قلعی کھول دی، کورونا متاثرین کے ساتھ ایسا ہوا تو باقی مریضوں کا کیا ہوگا، حکومت جاں بحق افراد کی اصل تعداد اور اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف