ویب ڈیسک: انتظامیہ کا مضر صحت مصالحے بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن,مشہور و معروف کمپنیوں کی پیکنگ میں مضر صحت مصالحے پیک کرنے پر گودام مالک سمیت تین افراد گرفتار.
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کاروائی رنگ روڈ پر گودام پر چھاپہ مار کر کی گئی ، انتظامیہ نے گودام سیل کردیا ،گودام میں مضر صحت مصالحے کے ہزاروں پیکٹ برآمد،فرش کے اوپر مضر صحت مصالحہ مکس کر کے پیک کیا جا رہا تھا.