aps

ملکی تاریخ کا اندوہناک، دلخراش سانحہ اے پی ایس پشاورکو چھ برس بیت گئے

ویب ڈیسک(پشاور)سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکو چھ برس مکمل ہو گئے لیکن شہداء کے لواحقین کا غم آج بھی تازہ ہے۔
بچوں کے والدین کی آنکھوں سے آج بھی آنسورواں ہیں اور دل آج بھی معصوم بچوں کے لیے اداس ہے۔
6 سال قبل علم دشمنوں نے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا تھا اور 16 دسمبر 2014 کو مہاجرین کے روپ میں پاکستان داخل ہونے والے سفاک دہشتگردوں نے مقامی افراد کی مدد سے آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا تھا اور حصول علم میں مگن بچوں پر فائرنگ کر دی۔سانحہ اے پی ایس میں بچوں سمیت 140 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے اسکول کا گھیراؤ کیا اور خود کار اسلحے سے 6 خود کش حملہ آوروں کو طویل آپریشن کے بعد ہلاک کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان