.jpg

بی آر ٹی کی ایک اوربس خراب، سواریوں کوپریشانی کاسامنا

ویب ڈیسک(پشاور)بی آر ٹی کی ایک اور بس خراب ہوگئی ہے۔ تہکال سٹیشن پر پرایک اور بس رل گئی،مین سٹیشن پربس رکنے کے باعث بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔سواریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،۔بس خراب ہونے کے باعث سواریاں 20 منٹ سے بس میں موجود ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی تہکال اسٹیشن کے قریب مین ہول کی مرمت کی جارہی ہے،مرمت کا کام 1گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا،تہکال اسٹیشن پرراہداری کو یکطرفہ طور پر چلایا جارہا ہے۔
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو بلا تعطل سروس فراہم کی جارہی ہے،سروس بلا تعطل جاری ہے۔ بی آر ٹی کی کوئی بھی بس خراب نہیں ہوئی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
شہری غیرمصدقہ اطلاعات اورافواہوں پر کان نہ دھریں۔ بی آر ٹی پشاور کے مرکزی راہداری پر تہکال پیان اسٹیشن عارضی طور پر بند ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف