532551 5087899 fbr2 akhbar

ایف بی آر نے خیبر پختون خواہ شکایات ازالہ کمیٹی تشکیل دیدی

ویب ڈیسک (پشاور): ایف بی آر نے خیبر پختون خواہ شکایات ازالہ کمیٹی تشکیل دیدی، ایف بی آر نے 6 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کمیٹی سیلز ٹیکس ریفنڈ کے مسائل حل کرنے کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر نعمان وزیر مقرر کر دیے گئے، کمیٹی ارکان میں چیف کمشنرز آئی آر آر ٹی او پشاور اور ایبٹ آباد، سی ای او اے وائی ایس الیکٹرانکس عدیل رؤف اور ڈائریکٹر راکا پوشی فارماسوٹیکل سعد زاہد بھی شامل ہوئے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر

ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او پشاور کمیٹی کے سیکرٹری اور رکن ہوں گے، خیبر پختون خواہ شکایات ازالہ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے، ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی شکایات کی نوعیت کا جائزہ لے گی، کمیٹی شکایات کے فوری حل کیلئے اقدامات کرے گی اور کمیٹی متعلقہ فیلڈ افسران کے ساتھ معاملہ حل ہونے تک رابطے میں رہے گی۔

مزید پڑھیں:  ووٹ کے سامنے فارم 45کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس