EZ frOiXkAE1WpS

مولانا حکومت کی بات کرنے سے پہلے پارٹی میں جھانک کر دیکھیں ۔کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور)معاون خصوصی کامران بنگش کا مردان پی ڈی ایم کار ریلی پر ردعمل ۔ معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پشاور اور لاہور میں جب دال نہ گلی تو پی ڈی ایم سڑکوں پر نکل آئی ۔ عوام نے انہیں سرعام ریجیکٹ کرکے ان کے منہ پر تمانچہ مارا ہے ۔
کارریلی کا مقصد سڑکیں بلاک کرکے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں ۔مولانا حکومت کی بات کرنے سے پہلے پارٹی میں جھانک کر دیکھیں انہوں نے مزید کہا کہ کار ریلی کا مقصد جے یو آئی کے اندرونی اختلافات سے عوام اور میڈیا کا توجہ ہٹانا ہے ۔
کامران بنگش نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم بوکلاہٹ کا شکار ہے، کوئی پلاننگ ہے نہ کوئی سٹریٹیجی ،لگتاہے جے یو آئی پی ڈی ایم پر حاوی ہوگئی ہے، دیگر جماعتوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف