555555

پشاور:کویڈ 19 کی شدت میں اضافہ،ہسپتال مریضوں سے بھرگئے

ویب ڈیسک(پشاور):کورونا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پشاور کے دو بڑے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑگئے۔

ہسپتال زرائع کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں بیڈز فل ہوگئے ہیں دونوں بڑے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں مزید گنجائش نہیں رہی ہے۔دونوں ہسپتال کویڈ 19 کے مریض لیڈی ریڈنگ ہسپتال ریفر کرنے لگے۔ دونوں ہسپتال انتظامیہ نے مزید وارڈز کو بھی کورونا مریضوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا
مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

مریض کا کہنا تھا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف نے بیڈ نہ ہونے پرایل ارایچ ریفر کردیا ہے۔