download 65

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخواکی زیر صدارت ملاکنڈ ریجن کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک(پشاور) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ملاکنڈ ریجن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ صوبائی اور وفاقی محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی،ملاکنڈ ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

عوامی نمائندوں کی طرف سے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کی نشاندہی کی گئی ،وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ان مسائل کے حل کے سلسلے میں ٹھوس پیشرفت کے لئے ایک مہینے کا وقت دے دیا۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ، ہزارہ اور ساوتھ میں ریجنل سطح کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال قائم کرنے کے لیے موزوں زمینوں کی نشاندہی کی جائے، تمام ورکس ڈیپارٹمنٹس میں انجنئیرز اور دیگر تکنیکی عملے کی کمی کو فوری دور کرنے کے لئے خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال

ضلع چترال سمیت دیگر اضلاع میں سٹیلمنٹ سے متعلق معاملات کے حل کے لئے ریونیو کے حکام کا الگ اجلاس طلب کیا جائے،سی اینڈ ڈبلیو کے تحت بننے والی تمام سڑکوں اور پلوں کی مانیڑنگ رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج اپر دیر کے قیام کے لئے متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے موزوں زمین کی نشاندہی کی جائےاورتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو بجلی کی ایکسپریس لائن کی فراہمی کے لئے منصوبہ تیار کیا جائے۔
وزیر اعلی نے ہدایت دی کہ اپر دیر اور لوئر چترال کے ہیڈکوارٹرز میں واٹر سپلائی سکیمیں شروع کرنے کے لئے فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے،ضلع اپر چترال میں پولیس کی نئی آسامیوں کی تخلیق کے لیے ایس این ایز جلد منظور کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔فنڈز کی ریلیز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو پہلی ترجیح دی جائے۔