Fuji

فخر سادات سید فیاض علی شاہ کا سابقہ وزیر اعلی آفتاب شیرپاو کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ویب ڈیسک (پشاور) فخر سادات سید فیاض علی شاہ قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے،سید فیاض علی شاہ نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابقہ وزیر اعلی آفتاب شیرپاو کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کریمی ہاوس پشاور میں پروقار شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، سید فیاض علی شاہ سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے ،اس موقع پر آفتاب احمد خان شیرپاو نے کارکنان کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی۔

اس حوالے سے سید فیاض علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج اپنے ساتھیوں کے ساتھ قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرتا ہوں۔ زندگی میں پہلی بار کسی پارٹی کو جوائن کیا ۔ میں اپنے خاندان کے لوگوں اور دوستوں کا شکرگزار ہوں جنھوں نے اس فیصلے میں میرا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی کے کارکنان کا شکر گزار ہوں کے وہ یہاں ائے، شہر میں قومی وطن پارٹی کو مزید مظبوط کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

تقریب کے موقع پر صوبائی صدر قومی وطن پارٹی سکندر شیرپاوکا کہنا تھا کہ اس صوبے کے مسئائل کے حل کے لیے قومی وطن پارٹی کام کرے گی ۔کریمی ہاوس سے ہمارا پرانا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ یہاں ایا کرتے تھے ۔قومی وطن پارٹی کو فیاض علی شاہ جیسے لوگوں کی ضرورت تھی ۔سکندر شیرپاو کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ حکومت سے تنگ اور مایوس ہیں۔ صوبے کے لوگ اس پارٹی کو دیکھ رہی یے کہ کون انھیں اس مصیبت سے نکالیں گے ۔ آج پشاور سے تحریک شروع کرتے ہیں کہ آفتاب شیرپاو کی قیادت میں صوبے کو مشکلات سے نکالیں گے ۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

تقریب کے موقع پر آفتاب شیرپاو کا کہنا تھا کہ فیاض علی شاہ میرا بھتیجا ہے اس کو قومی وطن پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سادات خاندان کے چشم وچراغ ہیں ۔ سید تاج میر شاہ نے سماجی دینی اور سیاسی لحاظ سے بہت خدمت کی ہے ۔ اس خاندان کو ہم نے بہہت عزت دی ہے ،جبکہ اب اور بھی عزت میں اضافہ ہوگا ۔اب پشاور سے سیاست میں ایسے لوگ ائیں گےجو پشاور کے باسی ہیں۔ شہر کے لوگ اب سوچیں کے اپکا اصل ترجمان کون ہے ، کس نے اپ کو اہمیت دی۔ان کا کہنا تھا کہ اٹھ سال سے اپ کو منتخب لوگوں نے کیا دیا ۔کریمی ہاوس سے بہت پرانا رشتہ ہے ۔سید تاج میر شاہ کی محبت اور شفقت اج بھی یاد ہے۔