488863 51620532

خیبر پختونخواضمنی انتخابات: اُمیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرادی

ویب ڈیسک (پشاور):این اے 45 کرم اور پی کے 63 وشہرہ پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔پی کے 63 میں 10اور این اے 45 کی خالی نشست کیلئے 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مزید پڑھیں:  یقین ہے کہ آئینی ترامیم پر فضل الرحمان راضی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔کاغذات کی جانچ پڑتال 6 جنوری2021 تک ہوگی۔کاغذات کی منظوری یامسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 11جنوری2021 تک داخل کی جاسکیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر18جنوری تک فیصلہ کرکے فہرست جاری کرے گی ، 20جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔21جنوری کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ دونوں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 19فروری 2021 کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان