Untitled 1 38

زیتون اوربیری کی کاشت عوامی مفاد کامنصوبہ ہے جس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں- گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان کا ملک میں زیتون کی کاشت اوربلین ہنی ٹری منصوبہ، گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت زیتون اور بیری کی کاشت سے متعلق گورنرہاؤس میں دوسرا جائزہ اجلاس،

اجلاس میں زیتون اور بیری کی کاشت کوفروغ دینے سے متعلق اموروتجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا، گورنر کی محکمہ جنگلات اور زراعت کو زیتون کی کاشت کیلئے ضلعی سطح پردرست وتحقیق شدہ ڈیٹا فراہم کرنیکی ہدایت، سرکاری وپرائیویٹ نرسریز سے زیتون کی کاشت کیلئے نرسری اورقلم کاری کیلئے مطلوبہ درست تعداد کی فراہمی کی بھی ہدایت،

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کا مزید کہنا تھا کہ زیتون اور بیری کی کاشت کیلئے ہر ضلع سے موزوں میسربنجرزمین کی حقیقی تعداد فراہم کی جائے، موزوں اراضی کے مطابق زیتون کی نرسری لگانے اورقلم کاری کیلئے موثرحکمت عملی ترتیب دی جاسکتی ہے،

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ

زیتون کی نرسری اورقلم کاری زیادہ مقدارمیں درکارہے تاکہ کاشت وسیع رقبہ پرکی جاسکے، زیتون اوربیری کی کاشت عوامی مفاد کامنصوبہ ہے جس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں، صوبہ کی زمین زیتون اوربیری کی کاشت کیلئے انتہائی زرخیز ہے، ایک اندازے کے مطابق صوبہ میں 26 کروڑ زیتون کے پودے لگوائے جاسکتے ہیں، زیتون کی کاشت ملکی اقتصادی ترقی اورعوام کو روزگار کی فراہمی کابڑا ذریعہ ہے۔