ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کا ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا، عوامی شکایات پر اب محکمہ خواراک ، فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کریں گے۔
محکمہ خوراک موبائل لیبارٹریوں کے زریعے موقع پر دودھ کا تجزیہ کیا جائے گا، سیکرٹری فوڈ نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کا فیصلہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ہوا ہے، ملاوٹ میں ملوث افراد کو پابند سلاسل کیا جائے گا اور انکی دوکانیں سیل کی جائیں گی۔