162349 7753060 updates

خیبرپختونخوامیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم خشک رہنےکا امکان

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوامیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سردی میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی علاقوں سمیت جنوبی اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم آسمان پر جزوی بادل چھائے رہیں گے، پشاور میں پیر کے روز کم از کم درجہ حرارت 3 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 سنٹی گریڈ رہا اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پانام ڈھیری میں 2 سال قبل کورٹ میرج کرنے والا جوڑا قتل
مزید پڑھیں:  مانسہرہ، شقی القلب باپ کی بچوں پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی اور سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔