کورونا وبا،مزید 23 افراد جاں بحق 1 ہزار 629 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک روز میں 1 ہزار 629 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 903 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 ہزار 607 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 76 لاکھ 80 ہزار 242 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں 2 لاکھ 41 ہزار 200، پنجاب ایک لاکھ 54 ہزار 17 کیسز رپورٹ، خیبرپختونخوا 65 ہزار 532، بلوچستان میں 18 ہزار 750 کیس رپورٹ، ‏اسلام آباد 40 ہزار 815، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال جج پرشدید گرمی ،سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

این سی او سی کےمطابق آزاد کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 825 ہوگئی,ملک بھر میں کورونا کے باعث 11 ہزار 318 اموات ہوئیں۔