news 1587102569 1407

پشاور:صوبے کےبیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں مطلع ابرآلود ہے، پشاورسمیت صوبےکے بیشترعلاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ ہوا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 جبکہ مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ،ایبٹ آباد کاکول میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی قونصل جنرل کی حکومت کومعاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی

پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے ، پشاور میں چوبیس گھنٹوں میں 1 ملی میٹر بارش، مالم جبہ میں 30، پارا چنار میں 25، دوروش میں 21، کالام میں 20، کاکول میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، تورغر، کوہستان، چترال، شانگلہ، سوات، بالائی وزیریں دیر، بونیر ، ملا کنڈ،باجوڑ، مہمند، مردان، صوابی ، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور ،خیبر، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، کرم، کرک، بنوں،لکی مروت، ڈی آئی خان،ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں اکثر مقامات پرتیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔اسی دوران چند مقامات پر موسلادار بارش اور بعض مقامات پرژالہ بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج