Rain in Karachi 8

پشاور:بارش نے سڑکوں کو تالاب میں بدل ڈالا

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں ہونے والی تیز بارش نے تبدیلی سرکار کا پول کھول دیا، بارش کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ اکثر مقامات تالاب کےمنظر پیش کرنے لگے۔

گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نظام زندگی جیسے مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل

ذرائع کے مطابق دلہ زاک روڈ،گلبہار،فقیر آباد،جی ٹی روڈ پر نالوں کا گندھا پانی جمع ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے

سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ بارش کے پانی سے شہریوں کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بارش کے پانی میں خراب ہوگئیں ہیں۔