pic 1553350520

یوم پاکستان :صوبے کی 10شخصیات کوصدارتی سول اعزازت سے نوازا گیا

ویب ڈیسک: گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

تقریب میں گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 10شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔

گورنر نے پروفیسرڈاکٹررئیسہ بیگم گل کو شعبہ تعلیم و نرسنگ میں مثالی خدمات پرصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

گورنر نے ثریا خان المعروف مہہ جبین قزلباش(مرحومہ) کو فنون گلوکاری شعبہ میں خدمات پر صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی(بعد از وفات) سے نوازا جن کاایوارڈ مرحومہ کے بیٹے نے وصول کیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا

گورنرنے پروفیسر اباسین یوسفزئی کو فنون ادب کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا۔

ڈاکٹر یاسرمحمود یوسفزئی کوشعبہ طب میں بہترین خدمات، جاوید منصور بابر کو فنون اداکاری کے شعبہ میں شاندار کارکردگی، فیاض خان خیشگی کو فنون گلوکاری میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف، پروفیسر ڈاکٹر محمداشرف خان کو فنون آرکیالوجی میں گرانقدر خدمات، پروفیسر ڈاکٹر یارمحمدمغموم کو ادب کے شعبہ میں مثالی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئِی کی ویڈیو لنک پیشی کیلئے انتظامات مکمل

پروفیسر رحمت اللہ درد(مرحوم) کو ادب، شاعری کے میدان میں مثالی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز(بعد از وفات) سے نوازا گیا جن کا ایوارڈ مرحوم کی بیٹی پروفیسرنادیہ دردنے وصول کیا۔

گورنر نے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اکبر خان کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔

گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کی صدارتی سول اعزازات حاصل کرنے پر صوبہ کی اہم شخصیات کو مبارکباد