ایل آرایچ میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 200 سےتجاوزکرگئی

ویب ڈیسک(پشاور)کورونا کی تیسری لہر کا پھیلاو تیزی سے جاری پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے مریضوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی۔

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے کہا کہ کورونا کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو داخل کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ہسپتال میں 500 بیڈز پر مشتمل میڈ-سرج بلڈنگ میں کوروناکے مریضوں کو شفٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اولڈ پلمونالوجی یونٹ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ آکسیجن کی مسلسل سپلائی پر 24 گھنٹے نظر ہے ایل آر ایچ کی انتظامی ٹیم ہسپتال ڈائریکٹر کی زیر نگرانی 24 گھنٹے حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا آج تک سمجھ نہ سکا، نواز شریف

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نارمل حالات نہیں ہیں اس لئے معمول سے زیادہ کوشش کر رہے ہیں اور تمام وسائل اور ہر ممکن کوشش کر ہے ہیں۔