download 135

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 11فیصدسےتجاوز کر گئی

ویب ڈیسک(پشاور)عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے ملک کے مختلف شہروں میں اپنے پنجے پوری شدت سے گاڑنے شروع کردیے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.7 تک پہنچ گئی ہے، صوبے کے 5 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد جبکہ 11 اضلاع میں 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے شاہ زیب رند کراٹے چیمپئن بن گئے

اعداد و شمار کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور 26 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، مردان 24 فیصد کیسز کے ساتھ دوسرے دیر لوئر 23 فیصد کیسز کے تیسری نمبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 824 مریض ایچ ڈی یو، 145 آئی سی یو اور 64 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں ۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کو گالیاں دینا سب سے آسان کام ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

وزیر صحت کے مطابق پشاور، مردان اور سوات میں ہسپتالوں کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کسز میں اضافے کے بعد پشاور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔