913965 4887578 oil updates

پشاور:فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کاروائی،1 لاکھ 3ہزارلیٹرغیرمعیاری خوردنی تیل برآمد

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے رنگ روڈ پشاور میں کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 1 لاکھ 3 ہزار لیٹر غیر معیاری خوردنی تیل برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کو گالیاں دینا سب سے آسان کام ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق خوردنی تیل کو مقامی بیکریز، چپس فیکٹریز اور ہوٹلزکوسپلائی کیا جاتا تھا۔

کارروائی میں ایک شخص کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ مضر صحت خوردنی تیل کے فلنگ سینٹر کو سیل کرکے بڑی تعداد میں استعمال شدہ کینز برآمد کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، عمران خان