images 79

صحت کارڈ پلس پر مارچ میں 40 ہزا سےزائد شہریوں کاعلاج ہوا، تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک(پشاور) صوبائی وزیر تیمورسلیم جھگڑا نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ مارچ میں 40 ہزار سے زائد شہریوں نے صحت کارڈ پلس پر علاج کی مفت سہولت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ فروری میں 31 ہزار 886 افراد نے اس سہولت سے فائدہ حاصل کیا، ہزارہ ڈویژن میں صحت کارڈ کے استعمال کی شرح میں 9 فیصد، ملاکنڈ اور جنوبی اضلاع میں 6،6 فیصد اور پشاور ویلی میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔صحت کارڈ پلس کی اس شرح استعمال سے سالانہ 5 لاکھ سے زائد افراد اس سہولت سے مستفید ہوں گے اور صوبے کی سالانہ 2 فیصد آبادی اور 10 فیصد خاندان مفت علاج کی سہولت حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک، ہر حلقے سے 500کارکن لیجانے کی ہدایت