Two young girls killed in Charsadda firing Crime Scene

کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی

ویب ڈیسک: کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ رات 10بج کر 15منٹ پر ہوا، خودکش دھماکے میں 70 سے 80 کلو گرام وزنی بارودی مواد کا استعمال کیا گیا، دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنائی دی گئی، دھماکے میں ایک خود کش حملہ آور مارا گیا اور 5افراد جاں بحق ہوئے، جائے حادثہ سے دھماکہ خیز مواد بال بیرنگ کے ٹکڑے بھی ملے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس میں غیرملکیوں پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پیش

کالعدم تنظیم (ٹی ٹی پی ) نے واقع کی ذمہ داری قبول کرلی، دھماکے میں 15افراد زخمی بھی ہوئے، کوئٹہ دھماکے پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان کا بیان، چین دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، متاثرین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ اسی روز کوئٹہ کے دورے پر ایک وفدی قیادت کر رہے تھے،
جب حملہ ہوا تو چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی عدالت میں چیلنج

ابھی تک ، حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان