ویب ڈیسک (پشاور)ایس او پیز پرعمل درآمد کے حوالے سے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔
تمام اضلاع سے موصول شدہ تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 22ہزار 216 کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔
ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 6ہزار 187 افراد/کاروباروں کو وارننگز جاری کیں گئیں جبکہ حکومتی احکامات سے انکاری 1ہزار 40 یونٹس/کاروباروں پر 9لاکھ 53ہزار 60 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ایس او پیز کیخلاف ورزی پر 614 یونٹس/کاروبار سیل اور448 افراد/یونٹس کیخلاف ایف آئی آرز درج کر دی کی گئی ہیں۔