6b64de24 6b9a 4d5a aee3 9b1ad34421af

وزیراعلی خیبر پختونخوا سے پاکستان میں تعینات جنوبی کورین سفیرکی ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات جنوبی کورین سفیر سوہ سنگ پیو کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال، صوبے میں کورین سرمایہ کاری خصوصا پن بجلی اور بلدیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔

مختلف شعبوں میں جنوبی کورین سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق، صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور اکبر ایوب بھی ملاقات میں موجود تھے، وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں، صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول سازگار ہے، موجودہ حکومت صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، بیرسٹر سیف

صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے مراعات دے رہی ہے، صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جنوبی کورین سفیر کے مطابق جنوبی کورین حکومت صوبے میں پن بجلی اور بلدیات کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری اور اشتراک کار کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی بھی شعبے میں جنوبی کورین سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت