605058ec4fee4

لنڈی کوتل:گزشتہ تین مہینوں سےبجلی کی سپلائی معطل، عوام پریشان

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل)لنڈی کوتل میں بجلی کے ٹرانسمشن ٹاور گرنے سے اشخیل علاقے کو گزشتہ تین مہینوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے،بجلی نہ ہونے سےلوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی ٹرانسمشن لائنز زمین پر گری پڑی ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیںرمضان میں بجلی نہ ہونے سے ہزاروں افراد مشتمل علاقہ اشخیل سخت مشکلات سے دو چار ہیں لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین

انہوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فریاد سننے والا نہیں، بجلی کی ٹاورز نصب کرنے کے لیے کھدائی خود کی لیکن ٹیسکو حکام ٹاور نصب نہیں کرتےبجلی معطلی سے علاقےمیں پانی ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں، پانی کی قلت،چھوٹے بچے اور خواتین دور دراز علاقوں سے اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبورہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف

بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے پانی کی قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ دیگرمعمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں

رہائیشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی سپلائی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائےاور ٹاور جلد نصب کیا جائے۔

ٹیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سروے کیا ہے، ٹاور جلد نصب کرینگے۔