چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے رائونڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز زیر غور آئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنا ہے۔
امکان ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے رانڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے جس پر اب آئی سی سی دیگر ملکوں سے فیڈ بیک لے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے-

مزید پڑھیں:  صوابی، ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج