news 1620427204 6214

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک(جدہ) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلامیہ کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ، علاقائی اوربین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی عوام کی طرف سے مقدس سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہارکیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے رمضان کے خصوصی ایام میں مقامات مقدسہ میں جانے کا موقع فراہم کرنے پرسعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کومزید بڑھانے پراتفاق کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تاریخی تعلقات، مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد کووسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت اورسعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیاہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب میں متعددمعاہدوں،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جن میں سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے۔کونسل پاک سعودی تعلقات کی ترقی کو اسٹریٹجک سمت فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے لیے مستقل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی ہے او گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔

عمرا ن خان نے مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا اورافغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں پر روشنی بھی ڈالی ہے۔