robina khalid

حکومت اتنی نااہل ہے کہ چینی کے ریٹ کو کنٹرول نہیں کرسکتی.روبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور): سینیٹر روبینہ خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، حکومت اتنی نااہل ہے کہ چینی کے ریٹ کو کنٹرول نہیں کرسکتی، کلو آٹے اور 2 کلو چینی کے لیئے لوگ گھنٹوں انتظار کرتے ہیں، عوام کے مسائل کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں، سندھ حکومت نے انسدادِ کورونا کے اقدامات کیئے گئے تو ان کی تزلیل کی گئی۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال دحرلے سے جاری

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے شروع میں کورونا کو لے کر کہا نزلہ زکام ہے گھبرانا نہیں لوگوں کو انہوں نے ہی کنفیوژ کیا، خیبرپختونخواہ میں حالات بھی انتہائی تشویشناک ہے، وزیر صحت بھی بغیر ماسک کے افطاریوں پر جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

اتنی ناقص انکی پالیسیاں ہیں، کبھی سستا بازار کا ڈرامہ کیا جاتا ہے، شروع سے اس حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، خیبرپختونخواہ صوبہ صحت کے حوالے سے تنزلی کا شکار ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا بی اے پاس انچارج لگایا ہوا ہے۔