eb7df0d2 39fb 4544 8cc2 2c8a2fa19297

پشاور:گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کےمالی مسائل سےمتعلق اجلاس کاانعقاد

ویب ڈیسک(پشاور)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے مالی مسائل سے متعلق اجلاس
کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی یونیورسٹی پشاور، زرعی یونیورسٹی پشاور کے مالی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گورنرنے مذکورہ یونیورسٹیوں کو ہائرایجوکیشن کمیشن اور محکمہ اعلی تعلیم کے ساتھ مل کرمالی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس تجاویز تیارکرنیکی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کے مطابق پشاور کی مذکورہ چار یونیورسٹیوں کے مالی مسائل کو خصوصی ترجیحات میں حل کیاجائیگا۔مشترکہ جامع حکمت عملی کے ساتھ یونیورسٹیوں کے مالی مسائل مستقبل بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔

انہوں نے اسلامیہ کالج کی مکمل اراضی، مالیت اور اس کے استعمال کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلیں انہوں کا کہنا تھا کہ پتہ چلناچاہیے کہ اسلامیہ کالج کے اثاثے کہاں اور کس طریقے سے استعمال کئے جارہے ہیں،اسلامیہ کالج کے مکمل اثاثوں کے حقائق سامنے لائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مختلف علاقوں سے کم عمر بچے غائب ہونے لگے

انہوں نے کہا کہ بعض وائس چانسلرزدرست فیصلے کررہے ہیں، ذمہ دار ی کو حقیقی معنوں میں ذمہ دارسمجھناچاہئے،بطورچانسلرپبلک سیکٹرزیونیورسٹیوں کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہوں۔