Shah Mehmood Qureshi 3 750x369 1

فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،مخدوم شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک (انقرہ)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی انقرہ میں واقع ترک وزارت خارجہ آمد،ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولونے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیرمقدم کیا۔

ذرائع کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ کے مابین فلسطین میں امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائےخارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کےخطاب اور پاکستان کی جانب سےمظلوم فلسطینیوں کی مسلسل اور بھرپورحمایت کوسراہا۔

مزید پڑھیں:  افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء : تحقیقات میں اہم پیش رفت

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

وزیر خارجہ نے فلسطین کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک حکومت کے ٹھوس اور واضح موقف کی تعریف کی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،غزہ میں اسرائیلی حملوں اور رمضان المبارک وعیدالفطر کے دوران فلسطین میں پرتشدد واقعات کے تسلسل سے پوری امت مسلمہ دل گرفتہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم پاکستان میں 21 مئی کو فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے "یوم یکجہتی فلسطین” کےطور پرمنا رہےہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر

دونوں وزرائے خارجہ نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی جبراً بے دخلی کی پر زور مذمت کی،اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں مل کر آواز اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔