Asim Saleem Bajwa 5 300x180 1

خیبرپختونخوابورڈ آف انوسمنٹ اورٹریڈ ک زیراہتمام دوروزہ سی پیک صنعتی تعاون ورچوئل کانفرنس کاآغازہوگیا

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسمنٹ اور ٹریڈ کے زیراہتمام دو روزہ سی پیک صنعتی تعاون ورچوئل کانفرنس کاآغاز ہوگیا ہے،کانفرنس میں سرکاری اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرزنےشرکت کی ہے۔

ورچوئل کانفرنس سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ،چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور بورڈ آف انوسمنٹ اور حسن داود بٹ نےخطاب کیا ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے چیرمین عاصم سلیم باجوہ نےورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ٹائم لائن کے مطابق ترقی کررہا ہے25 بڑی کمپنیاں ملک میں سرمایہ کاری کے لئے پہلے ہی تیار ہیں انہوں نے کہا کہ رشکئی صنعتی زون کی سنگ بنیاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جو کہ صنعتی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا
مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا ہے کہ سی پیک اس خطے کے لئے گیم چینجیر ثابت ہو گااس سے پائیدار و مستقل ترقی کی نئی راہیں کھلے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل کانفرنس سے کل اسد عمر اور پاکستان میں تعینات چین کے سفیر خطاب کرینگے ۔