bacha khan airport 2

پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کے وار جاری

ویب ڈیسک (کراچی): پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کے وار جاری، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے، ایئرپورٹ منیجر نے تصدیق کردی۔

کورونا میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر ایئرپورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئرپورٹ سروسز، برج آپریٹرزمتاثر ہوئے ہیں، بیرون ملک سے کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو کورونا کا پھیلاؤ کا سبب بنے، مجموعی طور پر پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آنے والے80سے زائد مسافرکورونا وائرس میں مبتلا نکلے تھے، ایئرپورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی