8888 7

پشاور: فلائنگ کوچ اورٹرک میں تصادم،بچےسمیت 3افرادجاں بحق 5زخمی

ویب ڈیسک(پشاور) پشاورموٹروے پرکرنل شیرانٹرچینچ کے قریب فلائنگ کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا،حادثےکے نتیجے میں بچےسمیت 3افراد جاں بحق 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں و جاں بحق افراد کو 1122و ایف ڈبلیو کی ایمبولینسز میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے،ریسکیو 1122کی ڈیزاسٹر ٹیم نے فلائنگ کوچ کاٹ کرزخمیوں و جاں بحق افراد کو باہرنکلا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل
مزید پڑھیں:  یمنی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، شہری سڑک کنارے لیٹ گئے

حادثے کا شکار ہونی والی فلائنگ کوچ راولپنڈی سے مردان جارہی تھی ،جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق چارسدہ و دو کا مردان سے ہے۔